رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ہجری شمسی سال کے پہلے دن اور یوم شھادت حضرت امام علی النقی الهادی(ع) کے موقع پر رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله سید علی خامنہ ای نے حرم مطھر حضرت علی ابن موسی الرضا میں کچھ دیر پہلے اپنی تقریر کا آغاز کیا ۔
رهبر معظم انقلاب نے سب سے پہلے یوم شھادت حضرت امام علی النقی الهادی(ع) کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ۔
رهبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی کے چالس سالہ کارنامے اور ایرانی حکمرانوں کی سرگرمیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ہمارے ملک میں بے پناہ استعدادیں اور صلاحتیں موجود ہیں کہ جن سے ابھی تک استفادہ نہیں کیا گیا ہے ، اگر ان سے بخوبی استفادہ کیا جائے تو یقینا ملک کی حالت اس سے کہیں بہتر ہوگی اور ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔
آپ نے فرمایا : ان کی راہوں میں موجود مشکلات کو پہچانیں اور اپنے کردار کی کمی کو سمجھیں ، نیز اس بات پر غور کریں کہ ان صلاحیتوں کو بروئے کار کیوں نہیں لایا گیا ۔
حضرت آیت الله خامنہ ای نے انقلاب اسلامی کے بنیادی اصولوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: انقلاب اسلامی نے اس راہ میں بخوبی امتحان دیا اور ملت ایران نے بھی انقلاب کے بنیادی اصولوں اور ناروں کا آج تک بخوبی تحفظ کیا ؛ استقلال ، آزادی ، جمھوریت ، خود اعتمادی ، قومی خود اعتمادی ، عدل و انصاف اور ان سب سے بالاتر احکام دین و شریعت اسلامی کہ جو انقلاب اسلامی کے اصولوں میں سے ہیں انہیں خوب جامہ عمل پہنایا گیا اور آج بھی ان ناروں میں تازگی موجود ہے ۔
آپ نے فرمایا: انقلاب اسلامی سے پہلے ۲۰۰ سالوں تک ایران پر سامراجی طاقتیں مسلط تھیں اور حکومتیں بیگانہ طاقتوں کے زیر سایہ فعالیتں کیا کرتی تھیں مگر آج ملت ایران کے مانند کوئی بھی ملت مستقل نہیں ہے اور کسی بھی صورت میں دوسروں کے زیر قدرت نہیں ، ملک میں مکمل آزادی موجود ہے مگر بعض افراد موجودہ آزادی سے سوء استفادہ کرتے ہوئے نا انصافی میں مصروف ہیں ، آج ہمارے ملک میں فکری آزادی ، بیان کی آزادی ، انتخاب کی آزادی موجود ہے ، کسی پر بھی اس وجہ سے کہ اس کے نظریات، حکومت مخالف ہیں دباو نہیں ڈالا جاتا اور اسے محکوم نہیں کیا جاتا ، اگر کوئی بھی یہ بات کرے تو وہ سراسر جھوٹا ہے ۔
رهبر معظم انقلاب نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پوری دنیا میں آزادی کا ڈھانچہ اور قانون موجود ہے کہا : ملک کی آزادی کا ڈھانچہ ، ملک کا آئین اور قانون ہے جس کی بنیاد اور اساس دین و شریعت اسلام ہے ، قانون مخالف آزادی قبول نہیں ہے ، الیکشن کے میدان میں بھی ایران کا انتخاب اور الیکشن دنیا کا سب بہتر الیکشن ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۷۲